بچو، گرمی کے دنوں میں پیاس لگے تو عام طورپر ہم فریج کھولتے ہیں ٹھنڈے پانی کی بوتل سے پانی پی لیتے ہیں۔ ہم چیزوں کو
ٹھنڈی اور محفوظ رکھنے کے لیے بھی فریج کا استعمال کرتے ہیں۔ فریج ایک مفید سائنسی ایجاد ہے۔ فریج میں ایک پمپ ہوتا ہے۔ جو گیس کو دباتا ہے۔ گیس دینے سے گرم ہوجاتی ہے۔ پھر گیس کو تیزی سے ٹھنڈ اکیا جاتا ہے۔ یہ ٹھنڈی گیس فریج میں سے گزاری جاتی ہے اسی ٹھنڈی گیس کے گزرنے سے فریج میں رکھی چیزیں ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔ فریج کاا ہم حصہ وہ پمپ یعنی کمپریسر ہے۔ جوگیس کو دباتا ہے۔ اور آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ اس پمپ کو ایک مسلمان سائنس داں الجزاری نے ایجاد کیا۔ یعنی فریج جیسی جدید اور موثرایجاد کا سب سے اہم حصہ کمپریسر، ایک مسلمان سائنس داں کی ایجاد ہے۔
الجزاری کی ایجاد صرف کمپریسرتک ہی محدود نہیں ہے۔ انہوں کیم شافٹ بھی ایجاد کیا ہے۔۔ گاڑی کے انجن کا ایک اہم حصہ کیم شافٹ
(Camshaft) ہے۔ یہ کیم شافٹ انجن اور گیئر باکس کے درمیان میں ہوتا ہے۔ اس کی مددسے گاڑی کے پہئے چلتے ہیں۔
اور ہاں الجزاری نے ایک کتاب بھی لکھی تھی۔ ا س کتاب میں 50 سے زیادہ خود کار مشین بنانے کے طریقے ناصرف بیان کیے بلکہ انتہائی تفصیل سے تصاویر کے ذریعے دکھائیے۔ اگر کوئی انسان ا س کتاب کو پڑھے اور ان چیزوں کو بنانے کا شوق رکھتا ہو تو وہ بھی خود بناسکتا ہے۔ چیزیں بنانے کے طریقوں پر مبنی کتاب لکھنے کا فن بھی الجزاری نے ہی ایجاد کیا۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ روبوٹ کے موجد بھی الجزاری ہی ہیں۔ انہوں نے کینڈل کلاک، ہاتھی گھڑی،خودکار نوکروں کے ساتھ مور فاؤنٹین وغیرہ ایجاد کی۔ ہاتھی گھڑی نہ صرف وقت بتاتی ہے بلکہ وہ ایک بنیادی روبوٹک مشین اور ایک شاندار مصوری کا نمونہ ہے۔
الجزاری نے مشینوں کے جملہ پرزے اور ان کے بنانے کے لیے خاص تکنیک استعمال کی۔ انہوں نے انجن میں مخروطی والوز
(Conical Valves)استعمال کیے۔ الجزاری نے انجنئیرنگ پر اپنی کتاب میں پانی سے چلنے والی پسٹن پمپ کا ذکر کیا ہے۔ جس میں دو سلنڈر اور ایک سکشن پمپ تھا۔ ایک اور مشین میں انہوں نے کرنیک استعمال کیے جو دُنیا میں کرینک کے استعمال کی پہلی مثال تھی۔ انہوں نے واٹر ریزنگ مشین یعنی پانی کو خاص سطح تک لے جانے کے لیے خود کار مشینیں بنائی۔ اس لیے آج دنیاا نھیں ایک عظیم میکانیکل انجنئیر کی حیثیت سے جانتی ہے۔
الجزازی....ایک عظیم میکانیکل انجنئیر
Reviewed by Junaid Sir Solapur
on
اکتوبر 22, 2021
Rating:
